You are here9: آپ كِس طرح اعتماد سے دُعا كر سكتے هيں؟

9: آپ كِس طرح اعتماد سے دُعا كر سكتے هيں؟


مسيحي هونے كے ناطے اب آپ خُدا كے فرزند هيں۔ بالكل اُسي طرح جِس طرح والدين چاهتے هيں كه اپنے بچوں سے بات چيت كريں اور اُن كے ساتھ وقت گُزاريں ، اِسي طرح خُدا بھي آپ كے ساتھ بات چيت كرنا چاهتا هے اور وقت گُزارنا چاهتا هے۔ خُدا بائبل ميں كهتا هے ، ٫٫مُجھے پُكار اور ميں تُجھے جواب دُونگا٬٬ ﴿يرمياه 33:3 ﴾ ۔ يه باهمي عمل دُعا كهلاتا هے اور چونكه يسوع آپ كے لئے خُدا ميں درمياني بنا، آپ كِسي بھي وقت جب آپ چاهيں دُعا كرسكتے هيں۔ جب آپ دُعا كرتے هيں تو آپ كائنات ميں طاقتور ترين هستي سے بات چيت كرتے هيں ۔۔وه جس نے آپ كو تخليق كيا اور اُس سب كُچھ كو جو آپ ديكھتے هيں۔ اور اُس كے عزيز فرزند هونے كے ناطے، وه قادر مُطلق خُدا آپ سے مُحبت ركھتا هے اور آپ كي فكر ركھتا هے جو آپ اُس سے مانگتے هيں۔


يسوع نے اپنے شاگردوں سے كها، ٫٫اگر باپ سے كُچھ مانگو گے تو وه ميرے نام سے تُم كو دے گا٬٬ ﴿يوحنا 16:23 ﴾۔ آپ اِس وعدے ميں اعتماد سے دُعا كرسكتے هيں جب آپ خُدا كے نزديك ايمان ميں اور سچے دل كے ساتھ جاتے هيں۔ اِ س كا مطلب هے كه آپ خُدا سے مُعافي مانگ سكتے هيں جب آپ گُناه كرتے هيں اور اِس كے عوض دُوسروں كو مُعاف كريں جو آپ كے قصُور وار هيں۔ يقين ركھيں كه وه آپ كي سُنتا هے اور آپ كي دُعائوں كا جواب اپني مرضي كے مُوافق دے گا ، آپ كے اُس كے بيٹے يسوع مسيح ميں ايمان كے سبب۔ دُعا كا ايك اور دلچسپ حصه يه بتانا هے كه خُدا كتنا عظيم هے اور آپ اُس كے كتنے شُكر گُزار هيں۔ اگر آپ كبھي بھي خُدا كے ساتھ بات چيت كرنے كي شادماني كا تجربه نهيں كيا تو آپ آج هي آغاز كريں، يه جانتے هوئے كه وه سُنتا هے اور آپ سے سُننا پسند كرتا هے۔ 


كُليدي آيات:

 

٫٫اور هميں جو اُس كے سامنے دليري هے اُس كا سبب يه هے كه اگر اُس كي مرضي كے مُوافق كُچھ مانگتے هيں تو وه هماري سُنتا هے ۔اور جب هم جانتے هيں كه جو كُچھ هم مانگتے هيں وه هماري سُنتا تو يه بھي جانتے هيں كه جو كُچھ هم نے اُس سے مانگا هے وه پايا هے ٬٬ ﴿پهلا يوحنا 15-5:14 ﴾۔ 


٫٫خُداوند اُن سب كے قريب هے جو اُس سے دُعا كرتے هيں يعني اُن سب كے جو سچائي سے دُعا كرتے هيں ،جو اُس سے ڈرتے هيں وه اُنكي مُراد پوري كريگا۔ وه اُنكي فرياد سُنے گا اور اُنكو بچا لے گا٬٬ ﴿زبور 19-145:18 ﴾


٫٫اِس لئے ميں تُم سے كهتا هوں كه جو كُچھ تُم دُعا ميں مانگتے هو يقين كرو كه تُم كو مل گيا اور وه تُم كو مل جائے گا٬٬ ﴿مرقس 11:24 ﴾۔