You are hereيقين ركھيں كه آپ مسيحي هيں1

يقين ركھيں كه آپ مسيحي هيں1


آپ يقين كر سكتے هيں كه آپ مسيحي هيںاگر آپ نے حقيقي طور پر مسيح كو بطور اپنے خُداوند اور نجات دهنده قبُول كرليا هے ۔ بائبل كهتي هے، ٫٫كه اگر تُو اپني زُبان سے يسوع كے خُداوند هونے كا اقرار كرے اور اپنے دل سے ايمان لائے كه خُدا نے اُسے مُردوں ميں سے جِلايا تو نجات پائے گا٬٬ ۔ ﴿روميوں 10:9 ﴾۔ آپ خُدا كے فضل سے اپنے يسوع مسيح ميں ايمان كي بدولت هميشه كے لئے نجات پاتے هو۔

 

آپ كے احساسات هميشه آپ كي نجات كي بازگشت نهيں ديں گے۔ايسے ايام بھي هونگے جب آپ نجات ٫٫محسوس٬٬ نهيں كريں گے۔ ليكن آپ كے احساسات آپ كي نجات كا تعين نهيں كريں گے؛ آپ كا يسوع ميں ايمان گو ايسا كرتا هے۔ كيونكه ٫٫جتنوں نے اُسے قبُول كيا اُس نے اُنهيں خُدا كے فرزند بننے كا حق بخشا يعني اُنهيں جو اُس كے نام پر ايمان لاتے هيں٬٬۔ ﴿يوحنا 1:12 ﴾

كُليدي آيات

٫٫كيونكه خُدا نے دُنيا سے ايسي مُحبت ركھي كه اُس نے اپنا اكلوتا بيٹا بخش ديا تا كه جو كوئي اُس پر ايمان لائے هلاك نه هو بلكه هميشه كي زندگي پائے۔كيونكه خُدا نے بيٹے كو دُنيا ميں اِس لئے نهيں بھيجا كه دُنيا پر سزا كا حُكم كرے بلكه اِس لئے كه دُنيا اُس كے وسيله سے نجات پائے٬٬ (يوحنا  17-3:16 )

 

٫٫كيونكه جو كوئي خُداوند كا نام لے گا نجات پائے گا٬٬ (روميوں 10:13) 

٫٫كيونكه تُم كو ايمان كے وسيله سے فضل هي سے نجات ملي هے اور يه تُمهاري طرف سے نهيں۔خُدا كي بخشش هے۔اور نه اعمال كے سبب سے هے تا كه كوئي فخر نه كرے٬٬ (افسيوں 9-2:8) 

 

Next Concept